وزارت قانون میں بھی ملازمین کیلئے سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی

وزارت قانون میں بھی ملازمین کیلئے سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی
وزارت قانون میں بھی ملازمین کیلئے سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت قانون نے بھی ملازمین کےلئے سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔وزارت قانون نے سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق دوران ڈیوٹی گریڈ ایک سے 15 تک کے ملازمین سمارٹ فون استعمال نہیں کرسکیں گے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پابندی عائد کی گئی ہے۔اس کے علاوہ گریڈ 16 اور اس سے نچلے گریڈ کے ملازمین کے مہمانوں کا بھی وزارت قانون و انصاف میں داخلہ بند کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پابندی کا مقصد حکومت کی جانب سے قانون سازی اور دیگر حساس دستاویزات کی چوری کو روکنا ہے، وزارت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائےگا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...