مودی کے سرپرخون سوار،پوری کشمیری قوم کوختم کرناچاہتاہے،مشال ملک

مودی کے سرپرخون سوار،پوری کشمیری قوم کوختم کرناچاہتاہے،مشال ملک
مودی کے سرپرخون سوار،پوری کشمیری قوم کوختم کرناچاہتاہے،مشال ملک

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ خطے میں ایٹمی جنگ کے خطرات بڑھ رہے ہیں،مودی کے باعث بھارت میں انتہاپسندی بڑھ رہی ہے،مودی کے سرپرخون سوارہے،مودی پوری کشمیری قوم کوختم کرناچاہتاہے، تفصیلات کے مطابق حریت رہنما کی اہلیہ نے مصری وفد کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا مت بھولے کہ یہ فلسطین نہیں کشمیر ہے ،یہ صرف کشمیریوں کی نہیں،پوری دنیا کی جنگ ہے، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں سخت ترین کرفیوہے، وادی میں کرفیو کی وجہ سے حقائق سامنے نہیں آ رہے ،کشمیریوں پربہت بڑی قیامت ٹوٹ پڑی ہے، ہزاروں شہریوں کوجیلوں میں قیدکردیا گیا،مشال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو 7 ماہ سے ڈیتھ سیل میں رکھاگیاہے،یاسین ملک پربدترین تشددکیاجارہاہے،یاسین ملک کو کچھ ہوا تو کشمیری عوام کا اقوام عالم پر اعتماد اٹھ جائے گا ،انہوں نے کہا کہ حریت رہنماؤں کوحراست میں رکھاگیاہے،مقبوضہ کشمیرمیں بڑے حراستی مراکزبنائے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ دو ہفتوں میں 3سے زائد نوجوان لڑکیوں اغوا کیا جا چکا ہے ،مصری وفدکومقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

پروفیسر جامعہ ازہرابراہیم کا کہناتھا کہ کشمیر ایک مسئلہ ہے جسے پیدا کیا گیا ہے،تقسیم ہند کے وقت طے ہوا تھا مسلم اکثریتی علاقے پاکستان کے ساتھ ہوں گے،دیگر ریاستوں کو اختیار دیا گیا کہ جس ملک کے ساتھ چاہیں رہیں،انہوں نے کہا کہ حق کے پیچھے طاقت نہ ہوتو وہ پیچھے رہ جاتا ہے،المیہ یہ ہے کہ مسلمان کمزور ہیں، مسئلہ کشمیر کی وجہ مسلم امّہ کی کمزوری ہے،پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ بھارت جو چاہتا ہے ویسا نہیں ہوگا،کشمیر ایک دن آزاد ہوگا،لوگوں میں کشمیر اور فلسطین کے مسئلے پر شعور پیدا کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...