پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی کا بجلی چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف

پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی کا بجلی چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف
پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی کا بجلی چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف

  


سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ سومرو کا گھر کنڈا کنیکشن سے چلنے انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی پنوعاقل میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران ہوا۔چوری کی بجلی سے گھر میں موجود ایئر کنڈیشنز اور دیگر برقی آلات سے قومی خزانے کو ماہانہ لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگایا جارہا تھا۔سیپکور کے مطابق رکن قومی اسمبلی کے گھر کے چار غیرقانونی کنکشن کاٹ دیئے ہیں۔

اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کے رہنما اور خورشید شاہ کے قریبی ساتھی آفتاب سومرو کے گھر کا کنکشن بھی کاٹا گیا ہے۔سیپکو نے بتایا کہ پانچ لاکھ سے زائد بقایا جات کی وجہ سے آفتاب سومرو کا کنکشن کاٹا گیا ہے۔سیپکو چیف کے حکم پر بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /سکھر


loading...