کشمیر کاز کے ساتھ بے وفائی کی گئی تو اسلام آباد کا ایسا لاک ڈاؤن کریں گے کہ تاریخ یاد رکھے گی: سراج الحق

کشمیر کاز کے ساتھ بے وفائی کی گئی تو اسلام آباد کا ایسا لاک ڈاؤن کریں گے کہ ...
کشمیر کاز کے ساتھ بے وفائی کی گئی تو اسلام آباد کا ایسا لاک ڈاؤن کریں گے کہ تاریخ یاد رکھے گی: سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نےحکمرانوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کاز کے ساتھ بے وفائی کی گئی تو اسلام آباد کا ایسا لاک ڈاؤن کریں گے کہ تاریخ یاد رکھے گی،کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے والوں کو پاکستان میں قبرکی جگہ بھی نہیں ملے گی،کشمیرہماری اقتصادی اورمعاشی شہ رگ بھی ہے،کشمیر ہے تو پاکستان ہے،یہ ملک حکمرانوں کانہیں22 کروڑعوام کابھی ہے،ملک ہےتوحکمران ہیں،وزیراعظم آخری حد تک جانےکوتو تیار مگر ایل او سی پر جانے کو تیار نہیں،وزیراعظم نے آج تک قومی قیادت کے ساتھ مشورہ کرنا اور قوم کو کشمیر پر ٹھوس لائحہ عمل دینا مناسب نہیں سمجھا،کشمیری اس وقت پاک فوج اورحکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں لیکن حکومت نے سوائے بیانات کے کچھ نہیں کیا،اب قوم باتیں نہیں عملی اقدامات دیکھنا چاہتی ہے۔

کوئٹہ میں ’کشمیر بچاؤ  مارچ‘ سے خطاب کرتے ہوئےسینیٹرسراج الحق نےکہا کہ سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے 70 سال سے کشمیر کے ساتھ بے وفائی کا رویہ اپنا رکھاہے،حکمران کبھی واجپائی اور کبھی مودی کےساتھ دوستیاں بناتےاو ر تجارت کرتے رہے اور بھارت کشمیر میں قتل عام کرتا رہا،مودی صرف کشمیر کو نہیں مظفر آباد کو بھی ہڑپ کرنا،ہندوستان کے 22 کروڑ مسلمانوں کو بے دخل کرنا یا ہندو بنانا چاہتاہے،وزیراعظم اکیلےمظفرآبادجانے کی بجائےقومی قیادت کوساتھ لےکر جاتے تو بھارت کو یہ پیغام جاتا کہ کشمیر کے مسئلہ پر پوری پاکستانی قوم متحد ہے، حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے اسلامی ممالک بھی مودی کے ہمنوا بنے ہوئے ہیں،بھارت نےتین لاکھ سےزیادہ نوجوانوں کو شہید ، ہزاروں کو عقوبت خانوں میں بند اور ہزاروں کو بینائی سے محروم کردیاہے،کشمیری نوجوان پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے شہید ہورہے ہیں،مائیں بہنیں بیٹیاں پکا ر رہی ہیں مگر ہمارے حکمران بیانات سے آگے نہیں بڑھ رہے،کشمیری میتوں کو گھروں میں دفنانے پر مجبور ہیں لیکن پاکستان کی مقتدر قوتیں اور عالم اسلام کے حکمران سب کچھ دیکھنے کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہورہے ،

آزاد کشمیر میں وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ ہم کشمیریوں کیلئے ہر حد تک جانے کیلئے تیار ہیں لیکن میں وزیر اعظم سے کہتاہوں کہ قوم اب آپ کی باتیں سننے کیلئے تیار نہیں بلکہ عملی اقدام دیکھنے کیلئے تیار ہے۔

سینیٹر سراج الحق نےکہاکہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں،حکومت نے پہلے سو دن پھر چھ ماہ مانگے اور اب وزیراعظم کہتے ہیں کہ پانچ سال بعدہماری کارکردگی کےمتعلق سوال کیاجائے،اِن نالائق حکمرانوں کو پچاس سال بھی دےدیں توکوئی تبدیلی نہیں آئےگی،حکومت کے13ماہ ناکامیوں کی نہ ختم ہونےوالی داستان ہے، مہنگائی سو فیصد بڑھ گئی ہے بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہورہاہے،  تبدیلی کی طرح احتساب کا نعرہ بھی کھوکھلا ہوچکاہے،ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کہتی ہے کہ کرپشن پہلے سے بڑھ چکی ہے،نیب کی کارروائیاں بھی ایک مخصوص علاقے تک محدود ہیں،آج تک بلوچستان سے کسی ایک کرپٹ کو بھی نہیں پکڑا گیا ،بلوچستان میں سب سے زیادہ کرپشن ہے او ر یہ کرپشن حکمران کر رہے ہیں،جماعت اسلامی نے بلوچستان کی محرومیوں اور مسائل پر پارلیمنٹ میں ہمیشہ آواز بلند کی ہے،ہم بلوچستان کے عوام سےوعدہ کرتےہیں کہ جماعت اسلامی اقتدار کے ایوانوں میں ان کے لیے آواز اٹھاتی رہے گی ۔

مزید :

قومی -