جنوبی افریقہ اور انڈیا کا پہلا ٹی 20 ایک بھی گیند کھیلے بغیر ختم کردیا گیا، وجہ بھی سامنے آگئی

جنوبی افریقہ اور انڈیا کا پہلا ٹی 20 ایک بھی گیند کھیلے بغیر ختم کردیا گیا، ...
جنوبی افریقہ اور انڈیا کا پہلا ٹی 20 ایک بھی گیند کھیلے بغیر ختم کردیا گیا، وجہ بھی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دھرم شالا (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ اور انڈیا کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ ایک بھی گیند کھیلے بغیر بارش کے باعث ختم کردیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے بھارت میں موجود ہے جہاں اس کا میزبان ٹیم کے ساتھ آج (اتوار کو) پہلا میچ ہونا تھا۔ دھرم شالہ میں ہونے والے میچ سے پہلے ہی موسلا دھار بارش شروع ہوگئی جو کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد بھی ختم نہ ہوسکی۔ مسلسل بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے مابین ٹاس بھی نہ ہوسکا اور آفیشلز نے میچ کو ختم کردیا۔
جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کا اگلا میچ 18 ستمبر کو پنجاب اور ہریانہ کے دارالحکومت چندی گڑھ میں اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 22 ستمبر کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -