پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے آئی ایم ایف کا ایس او ایس مشن کل پاکستان پہنچے گا

پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے آئی ایم ایف کا ایس او ایس مشن ...
 پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے آئی ایم ایف کا ایس او ایس مشن کل پاکستان پہنچے گا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں مالی سال کی پہلے دو ماہ میں پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے آئی ایم ایف کا ایس او ایس مشن (کل)پیر کو پاکستان پہنچے گا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق آئی ایم ایف کاایس او ایس مشن حکام وزارت خزانہ سے مشاورت کریگا،مشن کو بریفنگ دی جائیگی کہ 648 ارب روپے کے ٹیکس ہدف کے تعاقب میں 580 ارب روپے جمع ہونے کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس پر بھی غور کیا جائے گا کہ گیس اور بجلی کے نقصانات کم کرنے کے لیے حکمت عملی پر کتنا عمل ہوا۔ایس او ایس مشن کی سربراہی آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جنوبی اور وسطی ایشیا جہاد ازعور کریں گے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...