افغانستان نے بنگلہ دیش کے پرخچے اڑا دیے، اتنے رنز سے شکست دے دی کہ آپ کو بھی یقین نہ آئے

افغانستان نے بنگلہ دیش کے پرخچے اڑا دیے، اتنے رنز سے شکست دے دی کہ آپ کو بھی ...
افغانستان نے بنگلہ دیش کے پرخچے اڑا دیے، اتنے رنز سے شکست دے دی کہ آپ کو بھی یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سہہ ملکی ٹی 20  سیریز کے میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کو 25رنز سے شکست دے دی۔ ہفتہ کے روز کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کے خلاف بھی افغان ٹیم فاتح قرار پائی تھی۔
افغانستان کی جانب سے دیے جانے والے 165 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم19 اعشاریہ 5 اوورز میں 139 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ آخری اوور میں بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 40 رنز درکار تھے ، مستفیض الرحمان نے شکست کے مارجن کو کم سے کم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ آخری اوور میں 14 رنز بنانے کے بعد پانچویں گیند پر آﺅٹ ہوگئے۔
میچ کے دوران بنگلہ دیش کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام نظر آیا۔ اوپنر لٹن داس کوئی بھی رن سکور کیے آﺅٹ ہوئے تو وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم صرف 5 رنز ہی بنا پائے۔ بنگلہ دیش کے ورلڈ کلاس آل راﺅنڈر اور کپتان شکیب الحسن بھی ٹیم کے مجموعے میں خاطر خواہ اضافہ نہ کر سکے اور صرف 15 رنز بنا کر مجیب الرحمان کی گیند پر حریف کپتان راشد خان کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔
کپتان کے آﺅٹ ہونے کے بعد سومیہ سرکار بیٹنگ کرنے آئے تو وہ بھی کوئی رن بنائے بغیر ہی مجیب الرحمان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے محمد اللہ 44 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔
افغانستان کے مجیب الرحمان نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے ٹاپ آرڈر کو مکمل طور پر تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ انہوں نے 15 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فرید احمد، کپتان راشد خان اور گلبدین نائب کے حصے میں 2، 2 وکٹیں آئیں۔
قبل ازیں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے تھے۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی 84 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے جبکہ اصغر افغان نے 40 کی ذمہ دارانہ اننگ کھیلی۔

مزید :

کھیل -Breaking News -