مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی دہشتگردی جاری ،3مزید کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی دہشتگردی جاری ،3مزید کشمیری نوجوانوں ...
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی دہشتگردی جاری ،3مزید کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا

  


سرینگر (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی دہشت گردی جاری ، تین مزید کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا گیا ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دہشتگردبھارتی فورسز نے بربریت اورریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کشمیری نوجوانوں کو شہیدکردیا ۔ قابض فورسز نے دونوجوانوں کو کتھوا کے علاقے میں جعلی پولیس مقابلے میں شہید کیا جبکہ ایک نوجوان کو جموں کے پولیس سٹیشن میں زیر حراست شہید کیاگیا ۔شہید نوجوانوں کے لواحقین نے قابض فورسز کے خلاف شدید احتجاج کیاہے ۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں فاشسٹ بھارتی انتظامیہ کی طرف سے کرفیوکے نفاذ کو 43دن گزر چکے ہیں جس کے باعث مظلوم کشمیری عوام کو شدید مشکلات کا سامناہے جبکہ بھارتی فورسز کی جانب سے ان پر ہر قسم کا ظلم وتشدد بھی روا رکھا جارہاہے ۔

مزید : قومی


loading...