’رانا ثناءاللہ کوجیل میں تکیہ نہیں دیا جارہا‘

’رانا ثناءاللہ کوجیل میں تکیہ نہیں دیا جارہا‘
’رانا ثناءاللہ کوجیل میں تکیہ نہیں دیا جارہا‘

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما محسن رانجھا نے کہاہے کہ رانا ثناءاللہ کوجیل میں تکیہ بھی نہیں دیا جارہا اور جوان پر الزام ہے ، وہ پاکستان کے آئین کے ساتھ ایک مذاق ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے محسن رانجھا نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ہائی ٹیکس پیئر ہیں اور ان پر ابھی تک کوئی الزام ثابت نہیں ہوا اور نہ ہی مفتاح اسماعیل پر کوئی الزام ثابت ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کوجیل میں تکیہ بھی نہیں دیا جارہا اور جوان پر الزام ہے ، وہ پاکستان کے آئین کے ساتھ ایک مذاق ہے ، حکومت ایسے الزاما ت کو پریشر ٹولز کے تحت استعمال کررہی ہے ۔

محسن رانجھا کا کہنا تھاکہ شہباز شریف جو آصف زرداری کے حوالے سے بیان دیا کرتے تھے ، وہ سیاسی بیانات تھے ، ان بیانات کی بات محض جلسوں کی حد تک ہوتی ہے ۔

مزید : قومی


loading...