پی آئی اے کا حج آپریشن مکمل، 83 ہزار سے زائد حجاج کرام کو لانے کیلئے کتنی پروازیں چلائیں؟ آپ بھی جانئے

پی آئی اے کا حج آپریشن مکمل، 83 ہزار سے زائد حجاج کرام کو لانے کیلئے کتنی ...
پی آئی اے کا حج آپریشن مکمل، 83 ہزار سے زائد حجاج کرام کو لانے کیلئے کتنی پروازیں چلائیں؟ آپ بھی جانئے

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے کا حج آپریشن کامیابی سے مکمل ہوگیا،پی آئی اے نے 300حج پروازوں کے ذریعے 83ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن پہنچایا۔

قومی ائیر لائن کے  ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے کراچی،لاہور،اسلام آباد،ملتان،پشاور،سیالکوٹ اور کوئٹہ کیلئے حج پروازیں آپریٹ کیں،پی آئی اے نے جدہ اور مدینہ سے حجاج کرام کو بروقت وطن پہنچانے کی شرح90فیصد سے زائد رہی۔ سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے کہاکہ پی آئی اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حج آپریشن اپنے ہی طیاروں سے مکمل کیا،حج آپریشن میں بوئنگ777اور ایئربس320طیارے استعمال کیے گئے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...