ہمیشہ عوام کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کی،ڈاکٹروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے: چودھری پرویزالٰہی

ہمیشہ عوام کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کی،ڈاکٹروں کے مسائل ...
ہمیشہ عوام کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کی،ڈاکٹروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے: چودھری پرویزالٰہی

  


گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نےکہا ہے کہ میری شروع سے یہی کوشش رہی ہے کہ پنجاب کے عوام باالخصوص اہل گجرات کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں، بطور وزیراعلیٰ سارے پنجاب میں ہیلتھ پروگرام کو اَپ ڈیٹ کیا، صوبے بھر کے اضلاع میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ بنائے جن میں وزیرآباد، ملتان اور فیصل آباد شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات ٹراما سنٹر کے دورے، آئی سی یو بلاک کے افتتاح اور ڈاکٹرز  اور پیرامیڈیکل سٹاف کے مسائل سننے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہجلد ہی گجرات کے عوام کو مزید بہترین ہیلتھ کی سہولیات میسر ہوں گی، گجرات کی ترقی کیلئے ہم سب کو مل کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو جو مشکلات درپیش ہیں،ان کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بات کر کے ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میاں عمران مسعود، ڈی سی ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈاکٹر عابد غوری ایم ایس، چودھری ندیم اختر ملہی، ای ڈی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر، چیئرمین سی پی ایل سی چودھری افتخار معروف، ڈاکٹر عابد نذیر چودھری وائس پرنسپل میڈیکل کالج، میاں محمد اعجاز، چودھری سلیم اختر، امجد فاروق، امتیاز کوثر، سجاد احمد، اخلاق احمد، چودھری اشفاق رضی، صدر چیمبر عامر نعمان، ڈاکٹر انصر گھمن، ٹھیکیدار لیاقت علی، چودھری سلیم اختر، علی انصر گھمن اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گجرات


loading...