عمران خان اپنے’ کزن‘ طاہرالقادری کی تقلید کرتے ہوئے سیاست سے ریٹائر ہونے کا اعلان کرکے ملک پر احسان کریں:احسن اقبال

عمران خان اپنے’ کزن‘ طاہرالقادری کی تقلید کرتے ہوئے سیاست سے ریٹائر ہونے کا ...
عمران خان اپنے’ کزن‘ طاہرالقادری کی تقلید کرتے ہوئے سیاست سے ریٹائر ہونے کا اعلان کرکے ملک پر احسان کریں:احسن اقبال

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہلوگ عثمان بزدار پہ تنقید کرتے ہیں لیکن میں سمجھتاہوں کہ عمران خان’’ عثمان بزدار سینئر ‘‘ہے،عمران خان اپنے کزن طاہرالقادری کی تقلید کریں اور سیاست سے ریٹائر ہونے کا اعلان کریں، یہ پاکستان کی معیشت کے لیے سب سے بڑا تحفہ ہوگا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ویڈیو بیان  احسن اقبال کا کہنا تھا کہآج جو ملک کے حالات ہیں،ان کے پیش نظر صرف ایک ہی آؤٹ آف باکس سلوشن ہے کہ ہم اس ناتجربے کار اور نااہل حکومت سے نجات حاصل کریں،پاکستان کو آج ایک مضبوط معیشت کی ضرورت ہے، لوگ عثمان بزدار پہ تنقید کرتے ہیں لیکن  میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان’’ عثمان بزدار سینئر ‘‘ہے،اُن کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ  ملک کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب انتظامی بحران کا شکار ہے.

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے’ کزن‘ طاہرالقادری کی تقلید کرتے ہوئے سیاست سے ریٹائر ہونے کا اعلان کریں، یہ پاکستان کی معیشت کے لیے سب سے بڑا تحفہ ہوگا،عمران خان صاحب اگر خود کو سیاست سے الگ کرلیں تو یہ ملک پہ بہت بہت بڑا احسان ہوگا.

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملکی  حالات کو بہتر کرنے کیلیے اپوزیشن جماعتیں اپنا کردار کررہی ہیں اور حکومت کے سب بے انتظامی اور کرپشن سکینڈلز کو بےنقاب کریں گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی نگاہیں اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیوں کو تیز کرنے کی طرف لگی ہیں،حکومت کا وژن ہے کہ وہ کہتی ہے جس کے خلاف 50 کروڑ کرپشن کی شکایت دائر کی جائے گی اسے جیل میں سی کلاس دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تین مہینے بعد ہی آپ نے ہمارا معاشی میدان میں احتساب شروع کردیا تھا، اب اپنی باری آئی ہے تو کہتے ہیں5سال مجھ سےکوئی سوال نہ پوچھے،آپ سےسوال کیےجائینگے کیونکہ آپ نے1سال میں جتنا معیشت کو ڈبویا ہےکوئی دشمن دس سال محنت کرکے بھی معیشت کو اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتا تھا.احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دھرتی پہ اپنی جان قربان کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جبکہ پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور /قومی


loading...