’مایوسی بڑے طوفان کی شکل اختیار کرسکتی ہے لیکن شر میں سے خیر کا پہلو بھی نکل سکتا ہے‘ سینئر صحافی سلمان غنی حکومت کی کشمیر پر کارکردگی کو کیسا سمجھتے ہیں؟

’مایوسی بڑے طوفان کی شکل اختیار کرسکتی ہے لیکن شر میں سے خیر کا پہلو بھی نکل ...
’مایوسی بڑے طوفان کی شکل اختیار کرسکتی ہے لیکن شر میں سے خیر کا پہلو بھی نکل سکتا ہے‘ سینئر صحافی سلمان غنی حکومت کی کشمیر پر کارکردگی کو کیسا سمجھتے ہیں؟

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ اس وقت بہت زیادہ مایوسی ہے، یہ مایوسی طوفان کارخ اختیار کرسکتی ہے ، یہ چیزیں زیاد ہ دیر مسئلہ کشمیر کے پیچھے چھپی نہیں رہ سکتیں، مسئلہ کشمیر پر حکومت نے ڈلیور کیاہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ اس وقت مایوسی بہت زیادہ ہے ، یہ مایوسی اکٹھی ہوکر ایک طوفان کی شکل اختیار کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شر میں سے خیر کا پہلو بھی نکل سکتاہے ۔

سلمان غنی کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر حکومت نے ڈلیور کیاہے ، اس وقت ساری چیزیں کشمیر ایشو کے پیچھے چھپی ہیں لیکن جب کسی کے گھر میں چولہا ہی نہیں جلے گا تو ایسی صورتحال کب تک برداشت کی جائیگی ؟

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...