وفاق خطرے میں،ایم کیوایم اور تحریک انصاف کا کٹھ پتلی اتحاد کراچی پر قبضہ کرناچاہتاہے ،بلاول

وفاق خطرے میں،ایم کیوایم اور تحریک انصاف کا کٹھ پتلی اتحاد کراچی پر قبضہ ...
وفاق خطرے میں،ایم کیوایم اور تحریک انصاف کا کٹھ پتلی اتحاد کراچی پر قبضہ کرناچاہتاہے ،بلاول

  


لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ایم کیوایم اور تحریک انصاف کا کٹھ پتلی اتحاد کراچی پر قبضہ کرناچاہتاہے ،پیپلز پارٹی اس کٹھ پتلی اتحاد اور حکومت کیخلاف کھڑی رہے گی ، میںایک عظیم جدوجہد کرنے کیلئے نکلا ہوں اور یہ کام غیر جمہوری قوتوں کو ناکام کرناہے ۔

گڑھی خدا بخش میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں ایک عظیم جدوجہد کرنے کیلئے نکلا ہوں اور یہ کام غیر جمہوری قوتوں کو ناکام کرناہے ، ظلم پھر ظلم ہے بڑھتاہے تومٹ جاتاہے ۔ اس کام کیلئے عوام کی مدد کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاق خطرے میں ہے ، غیر جمہوری قوتوں کا مقابلہ کرنا پڑے گا ، حکومت کی ناکام معاشی پالیسی سے صوبے دیوالیہ ہورہے ہیں ، ایک سال سے کٹھ پتلی حکومت کے وارجاری ہیں، آئین کے مطابق صوبوں کواختیارات نہیں دیئے جارہے ، کٹھ پتلی سرکار صوبوں کے آئینی حقوق پرڈاکہ ڈال رہی ہے ۔ پنجاب کو 200ارب اور کے پی کو 20ارب کا نقصان ہواہے ، وفاق صوبوں کے ساتھ نا انصافی کرکے ان کا حق کھارہاہے ۔

بلاول بھٹوزرداری کا کہناتھا کہ آصف زرداری نے اٹھارویں ترمیم سے بھٹو کا آئین بچایا ، بے نظیر بھٹو غیر جمہوری قوتوں سے ٹکرائیں، بے نظیر کے دوبھائیوں کوشہید اور شوہر کوقید کیا گیا ، اس وقت سندھ کوتقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے ، ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کا کٹھ پتلی اتحاد کراچی پر قبضہ کرنا چاہتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری قوتوں کو 1973کا آئین برداشت نہیں ہوتا ، وفاق آج بھی خطرے میں ہے ۔ کٹھ پتلی حکومت کچرے کا بہانہ بناکر کراچی کا کچرا کرنا چاہتی ہے ۔ جو کراچی کے تین ہسپتال نہیں چلا سکتے ، وہ کے فور کیلئے پیسے کیسے دینگے؟ انہوں نے کہاکہ آئین کے مطابق صوبے اپنے وسائل کا حق رکھتے ہیں، سندھ کی گیس رائلٹی پر وفاق نا انصافی کررہاہے ، یہ سندھ کا دارالحکومت چھینناچاہتے ہیں ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...