’ ہماری معیشت سکڑ گئی ہے اور کاروبار ۔۔۔ ‘ تجزیہ کار ایاز امیرکا ملکی معیشت کے حوالے سے تشویشناک دعویٰ

’ ہماری معیشت سکڑ گئی ہے اور کاروبار ۔۔۔ ‘ تجزیہ کار ایاز امیرکا ملکی معیشت ...
’ ہماری معیشت سکڑ گئی ہے اور کاروبار ۔۔۔ ‘ تجزیہ کار ایاز امیرکا ملکی معیشت کے حوالے سے تشویشناک دعویٰ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ ہماری معیشت سکڑ گئی ہے ، کاروبار کے پہیے جتنے چلنے چاہئیں تھے اورجتنے پہلے چل رہے تھے ، وہ اب نہیں چل رہے ہیں ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ ہماری معیشت سکڑ گئی ہے ، کاروبار کے پہئے جتنے چلنے چاہئے تھے ، نہیں چل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل فیصلے کرسکتا تھا لیکن وہ نہیں کئے گئے ، آئی ایم ایف کو کہہ کر قرض ری شیڈول کروایا جا سکتا تھا لیکن ہماری نفسیاتی صورتحال یہ ہے کہ ہم عالمی اداروں کے سامنے بات نہیں کرتے ۔

ایاز امیر کا کہنا تھا کہ کشمیر کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وزارت خزانہ بند ہوگئی ہے لیکن ہم امید پر قائم ہیں کہ آئی ایم ایف سے بہتری آئیگی ۔ اب یہ بہتر ہوتا ہے یا نہیں وقت بتائے گا لیکن ابھی تک کوئی ایسی کوئی چیز نظر نہیں آتی کہ معیشت از سرنوبحال ہوجائے گی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...