’ نیب نے اس شخص کو گرفتار کرکے غلط کیا ہے ‘ وفاقی وزیر علی زیدی شاہد خاقان عباسی کے قریبی ساتھی کے حق میں بول پڑے

’ نیب نے اس شخص کو گرفتار کرکے غلط کیا ہے ‘ وفاقی وزیر علی زیدی شاہد خاقان ...
’ نیب نے اس شخص کو گرفتار کرکے غلط کیا ہے ‘ وفاقی وزیر علی زیدی شاہد خاقان عباسی کے قریبی ساتھی کے حق میں بول پڑے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ عمران الحق پر اگر کوئی الزامات تھے ، نیب کوچاہئے تھا کہ عمران الحق کا نام ای سی ایل میں ڈالتے اور تحقیقات کرتے لیکن نیب نے ان کوجیل میں ڈال کر غلط کیاہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ اگر کسی نے میر ی وزارت میں غلط کام کیا ۔وہ خواہ میرا سگا بھائی ہی کیوں نہ ہو؟ میں اس کوخود جیل میں جا کر بٹھاﺅں گا ، میرے پی آراو نے معمولی غلطی کی تھی میں نے اس کوفوری عہد ے سے ہٹادیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ میرالوگوں سے تعلق اعتماد کی بنیاد پر ہے ، میں عاطف رئیس ملک کو اپنے ساتھ چائنہ ا س لئے لے کرگیا تھا کہ وہ ایڈ وائس دے سکیں میں ، میں عاطف رئیس کی کمپنی کو بی آر ٹی کا ٹھیکہ دینے کے الزام پر مطالبہ کرتا ہوں کہ اس کی جوچاہے اورجیسے چاہے تحقیقات کرے اور جس ادارے سے چاہے تحقیقات کروالے، میں اس حوالے سے ہر قسم کا تعاون کرنے پر تیار ہوں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق پر اگر کوئی الزامات تھے  تو نیب کوچاہئے تھا کہ ان  کا نام ای سی ایل میں ڈالتے اور تحقیقات کرتے لیکن نیب نے ان کوجیل میں ڈال کر غلط کیاہے ۔ شیخ عمران کو جیل میں نہیں ڈالنا چاہئے تھا ، شیخ عمران کو اینگرو سے ہٹایا گیا تو وہ پی ایس او میں چلے گئے ، نیب کوچاہئے تھا کہ ان کوای سی ایل پر ڈال کر انکوائری کرتی ۔

مزید : قومی


loading...