سرمایہ کاری کیلئے کس کواعتماد میں لینا ہوگا؟ تجزیہ کار حسن عسکری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو مشورہ دے دیا

سرمایہ کاری کیلئے کس کواعتماد میں لینا ہوگا؟ تجزیہ کار حسن عسکری نے وزیر ...
سرمایہ کاری کیلئے کس کواعتماد میں لینا ہوگا؟ تجزیہ کار حسن عسکری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو مشورہ دے دیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہاہے کہ اس وقت ایلیٹ کلاس کاروباری طبقے کو اعتماد میں لینا ضروری ہے کیونکہ جب تک یہ کام نہیں ہوگا سرمایہ کاری نہیں ہوگی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک “میں گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہا کہ اس وقت ایلیٹ کلاس کاروباری طبقے کو اعتماد میں لیناضروری ہے کیونکہ جب تک یہ کام نہیں ہوگا سرمایہ کاری نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہاایف بی آر کوان کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنی چاہئے ، یہ نہ سمجھیں کہ ہم ان کو ایک رات میں سیدھا کردیں گے ، ایک رات میں سیدھا کرنے کی اہلیت حکومت کے پاس موجودہ حالات میں نہیں ہے ۔

حسن عسکری کا کہنا تھا کہ جولوگ فائلر بنناچاہتے ہیں ، اس کے لئے لازم ہے کہ ان کو کوئی امید اورریلیف بھی دیں ۔ لوگوں کوپتہ تو لگے کہ وہ ٹیکس خرچ کہاں ہوتا ہے؟کم ازکم اس ٹیکس کا کچھ پیسہ اس جگہ تو لگے جہاں سے یہ ٹیکس اکٹھا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت اور اپوزیشن کے تعلقات اتنے خراب ہیں کہ حکومت کوئی بھی کام کرے گی ، اپوزیشن کہے گی کہ یہ کام ٹھیک نہیں ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...