پولیس کے بعد ایک اور محکمہ کے ملازمین کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی

پولیس کے بعد ایک اور محکمہ کے ملازمین کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ...
پولیس کے بعد ایک اور محکمہ کے ملازمین کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لا اینڈ جسٹس ڈویژن نے سیکیورٹی بہتر بنانے کے تناظر میں ملازمین کے لیے نئے انتظامی قواعد جاری کر دیئے،سمارٹ فون لانے پر پابندی، مہمانوں سے ملاقات سے بھی روک دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لا اینڈ جسٹس ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے پندرہ تک کے ملازمین سمارٹ فون دفتر میں نہیں لا سکیں گے۔ گریڈ سولہ تک ملازمین کی دفتر میں مہمانوں سے ملاقاتوں پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔نئے قواعد کے مطابق انتہائی ضرورت پر مہمان سے صرف گرائونڈ فلور کے استقبالیہ پر ملاقات کی جا سکے گی۔ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...