ڈی جی فوڈاتھارٹی کی سربراہی میں بڑا کریک ڈاؤن،صوبہ بھر میں 496پولٹری پوائنٹس،31 ذبح خانوں کی چیکنگ، 2800 کلو ناقص گوشت تلف

ڈی جی فوڈاتھارٹی کی سربراہی میں بڑا کریک ڈاؤن،صوبہ بھر میں 496پولٹری ...
ڈی جی فوڈاتھارٹی کی سربراہی میں بڑا کریک ڈاؤن،صوبہ بھر میں 496پولٹری پوائنٹس،31 ذبح خانوں کی چیکنگ، 2800 کلو ناقص گوشت تلف

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی کیپٹن (ر)محمد عثمان کی سربراہی میں صحت دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا،صوبہ بھر میں کارروائیوں کے دوران پولٹری پوائنٹس اور ذبح خانوں کی چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں مضر صحت گوشت تلف کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈاتھارٹی کی سربراہی میں میٹ سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں496پولٹری پوائنٹس اور31 ذبح خانوں کی چیکنگ کے دوران 5ہزار300کلو ناقص گوشت تلف قبضہ میں لے لیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں، غیر معیاری انتظامات پر 10پوائنٹس سیل، 128 کو جرمانے جبکہ14 کی پروڈکشن اصلاح تک بندکر دی گئی۔مزید برآں بکر منڈی میں بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت تیار کرنے والے پر2 ذبح خانے سیل کر دیے گئے۔کارروائیوں کے دوران تمام ناقص گوشت پیمکو بھٹی میں جلا کر تلف کر دیا گیا۔لاہور زون میں 199،راولپنڈی 189،ملتان70جبکہ مظفر گڑھ زون میں 38پوائنٹس چیک کیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ لاغر،مردہ اور بیمار مرغیوں کے گوشت کی فروخت اور ناقص انتظامات پر چکن سیل پوائنٹس کو سیل کیا گیا۔حشرات کی بھرمار،بلیوں کی موجودگی،غیر معیاری سٹوریج،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پر کارروائی کی گئی۔عوام سے گزارش ہے کہ گوشت خریدتے وقت کم عمر، لاغر یا بیمار مرغی مت ذبح خریدیں۔کیپٹن(ر) محمد عثمان نے واضح کیا کہ پہلے سے ذبح شدہ مرغی کا گوشت خریدنے کی بجائے تازہ اور صحت مند گوشت کو ترجیح دیں۔خوراک سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن 080080500پر رابطہ کریں۔شکایات ویب سائٹ، موبائل فون اپلیکیشن یا فیس بک پیج کے ذریعے بھی جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...