مقبوضہ کشمیر میں کرفیوکے باوجود ریکارڈ تعداد میں755 احتجاجی مظاہرے

مقبوضہ کشمیر میں کرفیوکے باوجود ریکارڈ تعداد میں755 احتجاجی مظاہرے
مقبوضہ کشمیر میں کرفیوکے باوجود ریکارڈ تعداد میں755 احتجاجی مظاہرے

  


سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں 5اگست لیکر اب تک کرفیوکے باوجود ریکارڈ 755مظاہرے ، قابض دہشتگردبھارتی فورسز نے مظاہروں کے دوران 200کشمیریوں کوزخمی کردیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں فاشسٹ بھارتی حکومت کی جانب سے پانچ اگست کے بعد سے لیکر اب تک کرفیوکے نفاذ کے باوجودکشمیریوں نے ریکاڈر تعداد میں 755احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔ قابض دہشتگرد بھارتی فورسز نے مظاہروں کے دوران 200کشمیریوں کو شیلنگ اور پیلٹ گنوں سے زخمی کردیاہے ۔

واضح رہے کے فاشسٹ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست کے بعد سے لیکر اب تک مسلسل کرفیو کا نفاذ کررکھاہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید تکالیف کا سامناہے ۔ ادویات کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے جبکہ خوراک کے نایاب ہونے سے کشمیری فاقو ں پر مجبور ہیں۔

مزید : قومی


loading...