"متاثرہ خاتون نے فون کرکے پولیس سے ہزار کا پٹرول مانگا، ملزمان جب واردات کرکے جانے لگے تو ڈیش بورڈ پر ہزار روپے چھوڑ گئے" اینکر فریحہ ادریس کا تہلکہ خیز دعویٰ

"متاثرہ خاتون نے فون کرکے پولیس سے ہزار کا پٹرول مانگا، ملزمان جب واردات کرکے ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن فریحہ ادریس نے دعویٰ کیا ہے کہ متاثرہ خاتون نے فون کرکے پولیس سے ہزار کا پٹرول مانگا، ملزمان جب واردات کرکے جانے لگے تو ڈیش بورڈ پر ہزار روپے چھوڑ گئے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فریحہ ادریس نے کہا کہ متاثرہ خاتون نے پولیس سے رابطہ کرکے مدد مانگی تو آگے سے کہا گیا کہ آپ اپنی لوکیشن شیئر کریں، خاتون نے واٹس ایپ کے ذریعے پولیس کو لوکیشن بھیجی۔

فریحہ ادریس جو کہ متاثرہ خاتون سے رابطے میں ہیں، انہوں نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے اپنے موبائل فون پر 2 بج کر 44 منٹ پر ویڈیو ریکارڈ کی، اس وقت تک ملزمان نہیں آئے تھے ، ملزمان 2 بج کر 47 منٹ پر آئے ، پولیس کو فون کرنے کے بعد ایک گھنٹہ 40 منٹ تک کوئی نہیں آیا تھا۔

اینکر پرسن کے مطابق جن پولیس اہلکاروں نے کہا کہ وہ پٹرول لے کر آرہے ہیں ان کا کچھ پتا نہیں چلا ، خاتون نے فون پر ایک ہزار کا پٹرول مانگا تھا اور ملزمان واردات کے بعد گاڑی کے ڈیش بورڈ پر ایک ہزار روپے چھوڑ کر گئے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -