چٹ پٹے مزید ارپکوان 

چٹ پٹے مزید ارپکوان 

  

اروی اور بینگن

اشیاء

اروی: ایک پاؤ

بینگن: ایک پاؤ

ٹماٹر: تین چھٹانک

گھی: آدھ پاؤ

پیاز: آدھ پاؤ

ہری مرچ: چھ عدد

نمک: حسب ذائقہ

سرخ مرچ: حسب ذائقہ

ترکیب:

بینگن چھیل کر پتلے کاٹ کر ذرا سا نمک لگا کر رکھ لیں اور اروی چھیل کر پانی ڈال کر آدھی چمچی نمک ڈال دیں اور آدھے گھنٹے کے بعد بینگن اور ارویوں کو دھوئیں۔ پھر ایک دیگچی میں گھی ڈال کر گرم کریں اور اس میں ان کو ڈال کر بھونیں۔ پھرنمک، مرچ اور ہلدی ڈال دیں۔ اور پھر ہری مرچ بھی ڈال دیں اور مصالحے کو اچھی طرح بھونیں اور ساتھ ہی ٹماٹر کاٹ کر ڈال دیں۔ مصالحہ بھون جائے تو بینگن ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں اور پندرہ منٹ کے بعد اروی ڈال دیں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ جب دونوں چیزیں گل جائیں تو پانی خشک کرکے اتار لیں اور اوپر سے ہرا دھنیا چھڑک دیں۔

بہت ہی لذیذ اروی بینگن کا سالن تیار ہے۔

٭٭٭

چکن تکہ

اشیاء

مرغی (درمیانی) :    ایک عدد

لیموں  : ایک عدد

 ادرک پسا ہوا : ایک چائے کا چمچہ

نمک : حسب ذائقہ

لال مرچ : ایک چائے کا چمچہ

لہسن :ایک چائے کا چمچہ

کالی مرچ :ایک چٹکی

زردہ کا رنگ :حسب ِ ضرورت

تیل :آدھا کپ

سیخ :چار عدد

ترکیب

مرغی کے چار ٹکڑوں میں نمک اور لیموں کا عرق اچھی طرح لگا کر ایک گھنٹہ لگا رہنے دیں۔

 اس کے بعد تمام مصالحے اور تیل اچھی طرح مل دیں۔ پھر سینک لیں۔ لذیذ چکن تیار ہے۔

٭٭٭

ثابت بھنڈی

اشیاء

بھنڈی :آدھا کلو

گھی :آدھ پاؤ

خشک دھنیا :تین چائے کے چمچے

 (پسا ہوا)

سونف :2چائے کے چمچے

سفید زیرہ :تین چائے کے چمچے

املی کا پانی :چار کھانے کے چمچے

سرخ مرچ :حسب ذائقہ

نمک :حسب ذائقہ

ہلدی :آدھی چائے کی چمچی

ترکیب:

بھنڈیوں کو دھو کر ان کی ڈنڈیاں کاٹ کر الگ کر لیں اور چاقو کی نوک سے بھنڈیوں میں شگاف ڈالئے تاکہ نمک اور مصالحہ اس میں اچھی طرح جذب ہو جائے۔اب گھی میں لہسن کا بگھار دے کر بھنڈیوں کو ان میں اچھی طرح تل لیں۔ جب ان کا لیس جاتا رہے تو بھنا ہوا زیرہ،خشک دھنیا اور سونف ڈال کر ایک بار پھر بھونیں اور ساتھ ہی میں املی کا پانی ڈال دیں اورتھوڑی دیر کے بعد بھنڈی گل جائے گی۔ لذیذ بھنڈی تیار ہے۔

٭٭٭

چاکلیٹ کیک

اشیاء

میدہ :ایک کپ

چینی :ایک کپ

گھی :3کھانے کے چمچے

بٹر ملک :آدھا کپ

پانی  :آدھا کپ

بیکنگ پاؤڈر :آدھا چائے کا چمچہ

نمک :2چٹکی

بیکنگ سوڈا :آدھا چائے کا چمچہ

ونیلا ایسنس :3قطرے

پگھلی ہوئی چاکلیٹ :2اونس (بغیر شکرکے)

انڈا : ایک عدد

ترکیب

تمام اشیاء کو ایک جان کرکے اچھی طرح پھینٹیں۔

 پھر گھی لگے سانچے میں میدہ چھڑک کر یہ آمیزہ ڈالیں اور پھر 300ڈگری پر اوون میں آدھا گھنٹہ بیک کریں۔

وقت پورا ہونے پر نکال کرٹھنڈاکرلیں اور چائے کے ساتھ نوش فرمائیں۔

٭٭٭

مزید :

ایڈیشن 1 -