دانتوں کی حفاظت!

دانتوں کی حفاظت!

  

چہرے کی خوبصورتی میں دانت اہم کردار اداکرتے ہیں۔ دانت خوبصورت،سفید اور چمکدار ہوں تو ہنسی میں دلکشی پیداہوتی ہے، لیکن خراب دانت ساری خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں۔ دانتوں کی حفاظت کے لئے باقاعدہ توجہ کی ضرورت ہے، روزانہ دوبار دانتوں کی صفائی، زیادہ میٹھی،ٹھنڈی یا گرم اشیاء سے پرہیز اور ہر ماہ کسی ڈینٹسٹ کو دکھانا ضروری ہے۔دانتوں کے درمیان خلاء ہوتو اس میں خوراک کے ریشے پھنس جاتے ہیں جو متعدد بیماریوں کا باعث بنتے ہیں،تقریباً 60فیصد سے زائد افراد دانتوں میں پھنسے ریشے نکالنے کے لئے مختلف چیزیں یہ جانے بغیر استعمال کرتے ہیں کہ وہ دانتوں کے لئے مضر ہو سکتی ہیں، اس سے دانتوں کی جڑیں کمزور ہو سکتی ہیں، جبکہ مسوڑھے زخمی بھی ہو جاتے ہیں، اس مقصد کے لئے اچھے طریقے سے برش کرنا چاہیے۔میٹھی اشیاء کھا کر سو جانا دانتوں کی خرابی کا باعث بنتا ہے، جبکہ زیادہ ٹھنڈی اور گرم اشیاء کے ایک ساتھ استعمال سے بھی دانتوں کی جڑیں کمزور ہو جاتی ہیں۔ دانتوں کی حفاظت کے لئے ہر کھانے کے بعد برش کرنا ضروری ہے، جس کے لئے اچھے پیسٹ کے ساتھ ساتھ نرم اور لچکدار برش استعمال کیا جائے۔

٭٭٭

مزید :

ایڈیشن 1 -