وزارت خارجہ کے سابق افسر طفیل قاضی کا ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع  

وزارت خارجہ کے سابق افسر طفیل قاضی کا ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(این این آئی)وزارت خارجہ کے سابق افسر طفیل قاضی نے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست میں چیئرمین نیب،نیب کے تفتیشی افسر،اور وزارت خارجہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،دس ستمبر کو نیب نے مجھے بلغاریہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں مبینہ کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ 31 دن تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں رہا۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ حراست کے دور نیب مجھ سے کوئی بھی چیز بازیاب نا کراسکا۔ درخوراست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -