24گھنٹے میں 915ٹریفک حادثات
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 915ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 613افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔397معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔
کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (67فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 388ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور25مسافر464اور162پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ204ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت203متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان70حادثات میں 76متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد62حادثات میں 74متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1014متاثرین میں 807مرد اور207خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 194افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 548افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ272زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 782موٹر سائیکلز،125آٹو رکشے،88موٹر کاریں،34وین07مسافربسیں،30ٹرک اور102دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔