چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکاروں سمیت 3افراد زخمی 

  چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکاروں سمیت 3افراد ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکووں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار اور 1شہری زخمی ہو گیا جبکہ شہریوں نے 2ڈاکو کو پکڑ کر درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ ڈکیتی۔چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے اور قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے گشت پر آنے والے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس میں اہلکار لطیف اور فاروق زخمی ہو گئے دوسرے واقعے میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے اس دوران ڈاکووں نے جان بچانے کے لیے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں شہری محمد وقار زخمی ہو گیا اس دوران شہریوں نے ڈاکو یاسین پٹھان اور حمزہ کو پکڑ کر درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ ستوکتلہ میں ڈاکو  6لاکھ نقدی۔دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے.ڈیفنس میں ڈاکو عزیزالرحمن کے گھر سے 5لاکھ60ہزار نقدی زیوارات لوٹ کر فرار ہو گئے۔کوٹ لکھپت میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو ظفر اور فیملی سے2لاکھ نقدی۔ گڑھی شاہو میں ہمایوں سے 1لاکھ 40ہزار نقدی و زیورات۔ اسلام پورہ میں زاہد سے ڈاکو  34ہزار۔مزنگ میں یوسف سے 28ہزار نقدی، بادامی باغ سے گن پوائنٹ پر قربان سے 16ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ مصطفی ٹاؤن، سمن آباد سے گاڑیاں، غازی آباد،شالیمار اور لیاقت آباد سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -