نیب دفتر ہنگامہ آرائی کیس کے ملزموں کی عبوری ضمانت میں توسیع

  نیب دفتر ہنگامہ آرائی کیس کے ملزموں کی عبوری ضمانت میں توسیع

  

لاہور(نا مہ گار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر پر نیب آفس کے باہر پتھراؤ اور لڑائی جھگڑے کے کیس میں ملوث پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماملک سیف الملوک کھوکھر، فیصل کھوکھر، شفیع کھوکھر سمیت دیگرکارکنوں کی عبوری ضمانت میں 18 ستمبر تک توسیع کردی،عدالت نے تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ تھانے سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیاہے،علاوہ ازیں نیب میں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے میاں نواز شریف کے داما کیپٹن (ر)محمدصفدر کی حاضری معافی منظور کرتے ہوئے ملزم کو صفدر کو 7اکتوبر کوہر صورت پیش ہونے کا حکم دیاہے،تھانہ اسلام پورہ نے کیپٹن صفدر کے خلاف چالان پیش کر رکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -