سپریم کورٹ کا نیب کو ایس پی غلام نبی کیر یو کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم 

سپریم کورٹ کا نیب کو ایس پی غلام نبی کیر یو کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کورٹ نے سندھ ریزرو پولیس غیرقانونی بھرتی کیس میں نیب کو ایس پی غلام نبی کیریو کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ وزیراعلی سندھ نے صرف چھوٹے افسران کو جبری ریٹائرکیا، لگتا ہے غیرقانونی بھرتیوں کو حکومتی آشیرباد حاصل تھی۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سندھ ریزرو پولیس میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کی۔عدالتی استفسار پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ وزیراعلی سندھ نے انکوائری کے بعد ملوث افسران کو سزائیں دی ہیں،اس معاملے میں کم ترین سزا ملنے پر غلام نبی کیریو کی پولیس ملازمت برقرار ہے غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں نیب نے غلام نبی کیریو کو گرفتار کررکھا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ مرکزی کردار ایس پی غلام نبی کیریو کو کم ترین سزا کیوں دی گئی؟ غلام نبی کیریو کے دستخط سے تمام اپوائنٹمنٹ لیٹرز جاری ہوئے۔ عدالت نے نیب کو ایس پی غلام نبی کیریو کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سندھ ریزرو پولیس میں غیرقانونی بھرتیوں کا کیس نمٹا دیا۔
غلام نبی کیریو

مزید :

صفحہ آخر -