سابق ایس ایچ او گوجر پورہ سمیت 4  پولیس افسر گرفتار، مقدمہ درج 

سابق ایس ایچ او گوجر پورہ سمیت 4  پولیس افسر گرفتار، مقدمہ درج 

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور نے نجی ٹارچر سیل میں شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر انسپکٹر سمیت4پولیس اہلکار گرفتار،مقدمہ درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کردیاگیا،تھانہ گوجر پورہ انسپکٹر رضا جعفری کی خودکشی کی دھمکی۔تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل گوجرپورہ کے علاقے میں نجی ٹارچر سیل کا انکشاف ہوا تھا،ایس ایچ او رضا جعفری کو معطل کرنے انکوائری کا حکم دیاگیا تھا۔انکوائری افسر نے پولیس اہلکاروں کے خلاف رپورٹ دی تھی لیکن کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی تھی۔ میں انسپکٹر رضا،اے ایس آئی عمران،شہزاد اور عمران شامل ہیں،ان اہلکاروں کے تشدد سے امجد ذوالفقار نامی شہری ہلاک ہوا تھا۔سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے انکوائری کو کھلوا کر اہلکاروں کو سخت سزائیں دینے کی سفارش کی ہے۔ انسپکٹر رضا جعفری نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی سی پی او نے ہمیں سخت سزائیں دی ہیں،اگر ریلیف نہ ملا تو دفتر کے باہر خودسوزی کرلوں گا۔ دوران حراست ہلاک ہونے والے شخص کی میڈیکل رپورٹ اور پوسٹ مارٹم کے مطابق موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی تھی

مزید :

صفحہ آخر -