اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب، مشیر خزانہ حفیظ شیخ صدارت کرینگے 

  اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب، مشیر خزانہ حفیظ شیخ صدارت کرینگے 

  

  اسلام آباد (این این آئی)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس (کل)بدھ کو طلب کرلیا گیا،مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اجلاس کی صدارت کریں گے،ای سی سی تین نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی،دینی مدارس کیلئے 9 کروڑ 61 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری کا امکان ہے۔ ایجنڈا کے مطابق رقم وفاقی وزارت تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ کو فراہم کی جائے گی، معذور افراد کی اسکیم کے تحت گاڑیوں کی کسٹمز ڈیوٹی فری درآمد کے قانون میں ترمیم پر غور ہوگا،رولنگ سپیکٹرم اسٹریٹجی 2020-23 کے اجراء کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

 اقتصادی رابطہ کمیٹی

مزید :

صفحہ آخر -