حکمران نواز شریف کو واپس لا کر ان کی زندگی سے کھیلنا چاہتے ہیں: مریم اور نگزیب 

  حکمران نواز شریف کو واپس لا کر ان کی زندگی سے کھیلنا چاہتے ہیں: مریم اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان پر حمزہ شہباز کے علاج میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاہے کہ نوازشریف کے علاج میں بھی مجرمانہ غفلت برتی گئی، اب وہی کچھ حمزہ کے ساتھ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فسطائی حکومت نے آمرانہ کم ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے درخواست وصول کرنے سے انکار کر دیا،نوازشریف بھی حکومت کی حراست اور جیل میں تھے جب ان کی طبعیت خراب ہوئی،حمزہ شہبازشریف بھی جیل اور حکومت کی حراست میں ہیں جب ان کی طبعیت خراب ہوئی،ابھی یہ تحقیقات ہونا باقی ہیں کہ نوازشریف کی صحت جیل میں کیوں خراب ہوئی، انہیں کیا کھلایا گیا؟،سیاسی مخالفین کی صحت اور زندگی پر سیاست شرمناک، افسوسناک اور قابل مذمت ہے،عمران صاحب سیاسی انتقام میں اندھے ہوچکے ہیں،حمزہ شہباز کی زندگی پر کوئی آنچ آئی تو عمران صاحب اس جرم کے براہ راست ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکمران سیاسی مخالفت کو ذاتی انتقام نہ بنائیں، حمزہ شہباز کو علاج کیلئے فوری ہسپتال منتقل کیا جائے،حکمران نوازشریف کو بھی وطن لاکر ان کی زندگی سے کھیلنا چاہتی ہے،حمزہ شہبازکے بارے میں تحقیق کرنا باقی ہے کہ ان کی طبعیت کیوں خراب ہوئی۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -