سنتھیا رچی ایک مہرہ، دنیا کے سامنے ثابت کرونگا،رحمن ملک

         سنتھیا رچی ایک مہرہ، دنیا کے سامنے ثابت کرونگا،رحمن ملک

  

 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رحمن ملک نے کہا ہے کہ سنتھیا رچی ایک مہرہ ہے میں ثابت کرنگا، ان لوگوں کو بھی ایکسپوز کرونگا جو امریکی خاتون کے پیچھے ہیں، خواتین کی عزت کرتا ہوں، ریپ اور شراب کے الزامات لگائے گئے سب تفصیل میرے پاس موجود ہے، مجھے انصاف چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہاکہ سنتھیا ایک مہرہ ہے، میں یہ دنیا کے سامنے ثابت کرونگا،اْن لوگوں کو بھی ایکسپوز کرونگا جو سنتھیا کے پیچھے ہیں، سنتھیا کو پیسے کون دے رہا ہے، کونسی گلی میں یہ فیصلے ہو رہے ہیں سب ایکسپوز کرونگامیں 50 سال تفتیشی رہا ہوں، وقت آنے پر ایکسپوز کرونگا۔ انہوں نے کہاکہ میں خواتین کی عزت کرتا ہوں، میں نے آج بھی انکے پیچھے کوئی بات نہیں کی، پہلی تفتیش میرے حق میں رہی، میں نے جو شواہد پیش کیے وہ سنے گئے، ہماری پارٹی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی،میں کھڑا رہا،مخالفوں نے کورٹ میں میرٹ کی تو بات نہیں کی، پہلے کہہ دیا ریپ ہے، جو درخواست دائر کی اس میں لکھا ہراسانی،اتنا بدنام کرنے کے بعد بھی کوشش کی کہ چالاکی کیساتھ ایف آئی آر درج کرائی جائے۔

رحمن ملک

مزید :

صفحہ آخر -