نشان عبرت بنانے کا مقصد جرم کیخلاف مدافعت پیدا کرنا ہے، فیصل جاوید
اسلام آباد (آن لائن) سینیٹر فیصل جاوید نے وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کو مکالمے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سزا دینے اور نشان عبرت بنانے کا مقصد جرم کیخلاف مدافعت پیدا کرنا ہے سوچنا ہوگا ایسے گھناؤنے واقعات کیوں بڑھ رہے ہیں اس حوالے سے عوام خوب جانتے ہیں اور وزراء عوام کے نمائندے ہیں،آئیں بیٹھ کر اس پر مکالمہ کریں اور مجرموں کی آختہ کاری کے حوالے سے قانون سازی کریں قبل ازیں فواد چودھری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ درندوں کو زندہ جلادیں سرعام پھانسی دے دیں عضاء کاٹ دیں عوام کی جانب سے ایسا رد عمل آنا تو سمجھ آتا ہے لیکن ہمارے وزراء اور پڑھے لکھے طبقات کی جانب سے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ایسی باتیں کرنا ہمارے معاشرے کی تشدد سوچ کا عکاس ہے جو تشدد کو ہر مسئلے کا حل سمجھتی ہے۔
فیصل جاوید