ڈی جی اینٹی کرپشن کا سوشل میڈیا پر وائرل رشوت خور سیکرٹری کی ویڈیو کا نوٹس

ڈی جی اینٹی کرپشن کا سوشل میڈیا پر وائرل رشوت خور سیکرٹری کی ویڈیو کا نوٹس

  

 لاہور(سپیشل رپورٹر)  ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے سوشل میڈیا پر وائرل رشوت خور سیکرٹری کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں چونیاں کی یونین کونسل نرمل میں سیکرٹری ریاض کو 5000ہزار روپے رشوت لیتے دیکھا جا سکتا ہے ملزم نے سرکاری فیس کی مد میں سائلین سے 5000 ہزار روپے وصول کر کے رشوت کا بازار گرم کر رکھا تھا اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی کو جلد از جلد معاملے کی انکوائری کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کرنے کو کہا ہے  ان کا کہنا تھا کہ مکمل چھان بین کے بعد ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے گی  انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ جہاں کہیں بھی کرپشن دیکھیں فورا اینٹی کرپشن پنجاب کو مطلع کریں، عوام چھوٹی سے چھوٹی کرپشن کو ہرگز برداشت نہ کریں۔

نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -