صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان 

صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان 

  

 اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ حکومت کورونا وائرس کی مؤثر ویکسین کی فراہمی کیلئے بھر پور عملی اقدامات کو یقینی بنارہی ہے صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیح  اس شعبے میں ترقی کیلئے ہم سب کو ملکر فاسٹ ٹریک پر کام کرنا ہو گا انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی زیر صدارت ہیلتھ تھنک ٹینک کا اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ سروس اکیڈمی کے وائس چانسلر کے علاوہ وفاقی اور صوبائی محکموں کے صحت کے ماہرین نے بھی شرکت کی جس میں پاکستان میں کورونا وائرس ویکسین کی دستیابی کیلئے ماہرین کا تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

فیصل سلطان 

مزید :

صفحہ آخر -