وزیر اعظم بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، اسد عمر 

 وزیر اعظم بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، اسد عمر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تربت (این این آئی)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اسد عمر کی سربراہی میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور صوبائی وزراء و اراکین اسمبلی نے مکران ڈویژن کے علاقے کیچ تربت کا دورہ کیا اور ایف سی ہیڈ کوارٹر میں ایف سی حکام اور قبایلی عمایدین سے ملاقات کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔اور سی پیک جیسے گیم چینجر منصوبہ خطے میں خوشحالی کی نوید ہے اور اس سے سب سے پہلے مکران ڈویژن کے عوام مستفید ہونگے۔ سی پیک منصوبے میں گوادر کے علاوہ بوستان اور حب میں انڈسٹریل زون بنائے جارہے ہیں۔جبکہ مکران میں زراعت اور خصوصا کجھور کے پیداوار کو بڑھانے کے لئے خصوصی ان تشکیل دیا جارہا ہے۔
 اسد عمر 

مزید :

صفحہ آخر -