توہین عدالت کی درخواستیں‘ ڈی جی عاصم جاوید‘نائب تحصیلدار ماڈل ٹاؤن لطیف کو نوٹس 

توہین عدالت کی درخواستیں‘ ڈی جی عاصم جاوید‘نائب تحصیلدار ماڈل ٹاؤن لطیف کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نا مہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی عاصم جاویدکے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی عاصم جاوید کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے،درخواست گزار نارووال کے رہائشی شمعون مسیح کی طرف سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ وہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہوا،محکمہ نے کنٹریکٹ میں توسیع کرنے کی بجاہے قبل از وقت ملازمت سے نکال دیا، عدالت نے درخواست ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیاتھا،عدالت کے 22جنوری کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جارہاجوتوہین عدالت ہے، عدالت سے استدعاہے کہ ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے دوسری درخواست پر سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ نے نائب تحصیل دار ماڈل ٹاؤن لاہور لطیف کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے،مسٹرجسٹس شاہد وحید نے شہری تاج دین کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ تحصیل ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں درخواست گزار کی چار کنال اراضی ہے، محکمہ مال کے نائب تحصیلدار ملکیتی رقبے کی نشاندہی نہیں کررہے، عدالت نے درخواست نائب تحصیلدار ماڈل ٹاون لاہور کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیاتھا،عدالت کے 15 اپریل کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیاجارہا جوتوہین عدالت ہے، عدالت سے استدعاہے کہ نائب تحصیلدار ماڈل ٹاؤن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
جواب طلب 

مزید :

صفحہ آخر -