تھرو بال چیمپئن شپ کی تیاریوں کے لئے کیمپ لگے گا

    تھرو بال چیمپئن شپ کی تیاریوں کے لئے کیمپ لگے گا

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان تھروبال بال فیڈریشن کے زیراہتمام  قومی تھروبال چیمپئن شپ کی تیاری کے لئے اسلام آباد تھروبال ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لگانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ گذشتہ روز  اسلام آباد تھروبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری معین الدین نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان تھروبال فیڈریشن نے قومی تھروبال چیمپئن شپ رواں سال اپریل میں منعقد کروانی تھی لیکن کورونا وائرس کی وبا کے باعث یہ چیمپئن شپ منعقد نہ ہوسکی جس سے کھیلوں اور کھلاڑیوں کا بہت نقصان ہوا ہے۔

 اس لئے قومی تھروبال چیمپئن شپ شروع کرنے سے قبل کھلاڑیوں کو تربیت حاصل کرنے کا دو ماہ کا وقت دیا جائے گا اور اس سلسلہ میں تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز کو بھی آگاہ کر دیا  گیا ہے۔ اسلام آباد تھروبال ایسوسی ایشن  جلد اپنے اجلاس میں کیمپ لگانے کی باقاعدہ تاریخ کا اعلان کرے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -