توہین عدالت کی درخواست پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب مومن علی آغا کو نوٹس، جواب طلب

      توہین عدالت کی درخواست پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب مومن علی آغا کو ...

  

لاہور(نا مہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب مومن علی آغا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے  جسٹس شمس محمود مرزا نے سپیشل برانچ کے ریسرچ افسر تاج محمد کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کا موقف ہے کہ درخواست گزار نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دی مگر شنوائی نہیں ہوئی، عدالت نے درخواست ایڈشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیاتھا،عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت ہے، عدالت سے استدعاہے کہ عدالت ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مومن علی آغا

مزید :

صفحہ آخر -