اسلام آباد تھروبال ایسوسی ایشن کا اجلاس 19 ستمبر کو ہوگا
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد تھروبال ایسوسی ایشن کا اجلاس 19 ستمبر کو ہوگا جس کی صدارت چیئرمین رانا تنویر احمد کریں گے۔گذشتہ روز اسلام آباد تھروبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری معین الدین نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے بتایا کہ اجلاس میں گذشتہ ایک برس کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
آئندہ کی سرگرمیوں کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی مرد اور خواتین کی ٹیمیں قومی تھروبال چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی اور اجلاس میں ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لگانے کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔