سب انسپکٹر کاتقرر، سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن کو فیصلہ کرنے کا حکم 

سب انسپکٹر کاتقرر، سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن کو فیصلہ کرنے کا حکم 

  

لاہور(نا مہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے شہری کی جانب سے سب انسپکٹر کاتقرر نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے،جسٹس عائشہ اے ملک نے شہری اجالا جاوید کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزارکا موقف ہے کہ پبلک سروس کمیشن میں سب انسپکٹر کی بھرتی کیلئے امتحان دیا، میرٹ پر انے اور انٹرویو پاس کرنے کے باوجود تقرر نہ کیا جا رہا،محکمہ کو درخواست گزار کے تقرر نامہ کا حکم دیاجائے۔

فیصلہ کا حکم

مزید :

صفحہ آخر -