سیکرٹری واصف خورشید کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست  پر نوٹس، جواب طلب 

 سیکرٹری واصف خورشید کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست  پر نوٹس، جواب طلب 

  

لاہور(نا مہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری زراعت پنجاب سیکرٹری واصف خورشید کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے،مسٹرجسٹس شاہد وحید نے منصف سلطان کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ وہ محکمہ زراعت میں عرصہ سے فرائض انجام دے رہا ہے،سینئرترین ہونے کے باوجود 14 مئی 2018 سے سیکرٹری  مارکیٹ کمیٹی کے عہدے پر ترقی نہیں دی جا رہی، عدالت نے درخواست سیکرٹری زراعت پنجاب کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیاتھا،عدالتی حکم پرعمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت ہے، عدالت سے استدعاہے کہ سیکرٹری زراعت پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -