قائم مقام ڈائریکٹر شازیہ اظہر پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی تعیناتی چیلنج

   قائم مقام ڈائریکٹر شازیہ اظہر پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی تعیناتی ...

  

لاہور(نا مہ نگار)لاہور ہائی کورٹ میں قائم مقام ڈائریکٹر شازیہ اظہر پنجاب بلڈ ٹرانسفیوڑن اتھارٹی کی تعیناتی چیلنج کر دی گئی ہے،یہ درخواست منیر احمد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شازیہ اظہر بلڈ ٹرانسفیوڑن اتھارٹی میں عرصہ سے تعینات ہیں، خلاف قانون ڈاکٹر شازیہ اظہر کو قائم مقام ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کیا گیا، حکومت کی جانب سے مستقل ڈائریکٹر تعینات نہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے، عدالت سے استدعاہے کہ ڈاکٹر شازیہ اظہر کو ہٹا کر مستقل ڈائریکٹر کی تعیناتی کا حکم دیاجائے۔

تعیناتی چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -