حسن علی قائداعظم ٹرافی تک فٹ ہوجائینگے،پی سی بی

  حسن علی قائداعظم ٹرافی تک فٹ ہوجائینگے،پی سی بی

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) کمر کی تکلیف میں مبتلا فاسٹ بولر حسن علی قائد اعظم ٹرافی تک فٹ ہوجائیں گے  پی سی بی کا کہنا ہے کہ زمبابوے کی سیریز میں انکی شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے کیوں کہ وہ کافی عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہیں۔ 26 سالہ حسن علی نے گزشتہ سال ورلڈ کپ 2019ء  میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جس کے بعد وہ کمر کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔انہوں نے گذشتہ سال ڈومیسٹک سیزن میں حصہ لیا تھا اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020ء  میں پشاور زلمی کی نمائندگی بھی کی تھی لیکن انکی باؤلنگ میں وہ کاٹ نظر نہیں آئی جو اس سے پہلے انکا خاصہ رہی ہے۔ حسن علی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ہو گئے تھے لیکن اب مکمل صحتیابی تک انکے تمام طبی اخراجات پی سی بی برداشت کریگا۔غلط ٹریننگ کے سبب حسن علی کمر کی انجری کا شکار ہو گئے تھے اور ماہرین کے مطابق حسن کو صحت یابی کیلئے سرجری کی ضرورت تھی لیکن فی الحال سرجری کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ سپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا کہ ایک سال سے بھی کم عرصے میں حسن علی کے جسم کے ایک ہی حصے کا دو مرتبہ انجریز کا شکار ہونا کوئی معمولی بات نہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -