نئے ڈومیسٹک سیزن کیلئے کرکٹرز کی کورونا ٹیسٹنگ کا عمل شروع 

  نئے ڈومیسٹک سیزن کیلئے کرکٹرز کی کورونا ٹیسٹنگ کا عمل شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)نئے ڈومیسٹک سیزن کے لیے کرکٹرز کے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کا کہنا ہے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، ہمارے کھلاڑی ملک بھر میں موجود ہیں، لاجسٹک مسائل کے باعث پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ کرکٹرز خود کروارہے ہیں تاہم پی سی بی ان تمام کھلاڑیوں کو پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ کے واجبات کی ادائیگی بعد میں کردے گا، تمام کھلاڑیوں کے دوسرے کوویڈ 19 ٹیسٹ پی سی بی کے سنٹرل اسٹیشن پر ہوں گے جب کہ دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ پی سی بی خود کرے گا۔ندیم خان نے کہا کہ دورہ انگلینڈ سے واپس آنے والے کرکٹرز 25 ستمبر کو اپنی ڈومیسٹک ٹیموں کو جوائن کریں گے، انگلینڈ کے طویل دورے کے بعد کھلاڑیوں کو اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کی اجازت دی گئی ہے، کوویڈ 19 کی حالیہ صورتحال میں یہ پاکستان میں یہ کرکٹ کا سب سے بڑا آپریشن ہے، فخر ہے کہ پی سی بی ان حالات کے باوجود 30 ستمبر سے اپنے ڈومیسٹک سیزن کا باقاعدہ آغاز کرنے جارہا ہے۔