ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد ہرصورت یقینی بنائیں گے،جان کوٹس 

  ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد ہرصورت یقینی بنائیں گے،جان کوٹس 

  

ٹوکیو(آئی این پی) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے نائب صدر جان کوٹس نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2021میں ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد ہرصورت یقینی بنائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں جان کوٹس کا کہنا تھا کہ ٹوکیو اولمپکس کے کھیل اگلے سال جولائی میں نئے شیڈول کے تحت ہوں گے، مذکورہ تاریخوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

نہوں نے کہا کہ 2021میں کرونا رہے یا نہ رہے ہم کھیل کا آغاز کردیں گے، ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد کرونا کے خلاف فتح ہوگی، اولمپکس کے مقابلے عالمی جنگوں میں بھی ختم نہیں کیے گئے تھے۔خیال رہے کہ کرونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والے اولمپکس کی نئی تاریخیں مقرر کی گئی ہیں۔ جس کے مطابق ٹوکیو اولمپکس 23جولائی سے 8اگست 2021میں ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -