عمران خان نے جن سخت قوانین کا حوالہ دیا وہ ضرور بننے چاہئیں، چودھری شجاعت  

عمران خان نے جن سخت قوانین کا حوالہ دیا وہ ضرور بننے چاہئیں، چودھری شجاعت  

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ کاش عمران خان اپنے انٹرویو میں مشہور پپو کیس کا حوالہ بھی دے دیتے جس میں صدر ضیاء الحق نے تمام چیزوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے زیادتی کیس میں ایکشن لیا اور پھانسی کے بعد اس کی لاش کو چوبرجی چوک میں لٹکانے کا فیصلہ کیا تاکہ گزرتے لوگ اس سے عبرت پکڑ سکیں، ایسے کیسوں میں یہی مسئلے کا حل ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے انٹرویو میں جن سخت قوانین کا حوالہ دیا ہے وہ ضرور بننے چاہئیں، اس سلسلے میں ایک ہفتے کے اندر اندر دونوں ایوانوں کا اجلاس بلایا جائے اور سخت قسم کے قوانین بنا کر انہیں پاس کروایا جائے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا پا کستا ن کو اقوام متحدہ سے بات کر کے ایسے قوانین بنانے چاہئیں کیونکہ جتنی دیر قوانین نہ بنائے گئے کوئی بھی ایسے ہی نشانہ بن سکتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -