ہوپ پنجاب کا انتخابی معرکہ سر کرنے کیلئے جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا 

ہوپ پنجاب کا انتخابی معرکہ سر کرنے کیلئے جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا 

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ پنجاب کے انتخابی معرکہ سرکرنے کیلئے جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا۔ہوپ کے موجودہ مرکزی چیئرمین شاہد رفیق کے فاؤنڈر گروپ کو شکست دینے کے لیے حاجی مقبول کے خدمت گروپ اور چوہدری عادل کے یونائٹیڈ گروپ ایک ہو گئے جنوبی پنجاب نے بھی عمران بھٹہ کو امیدوار نامزد کر کے اپنا وزن یونائٹیڈ خدمت الائنس کے پلڑے میں ڈال دیا۔ 19ستمبر کے انتخاب کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کی منظوری گزشتہ 3سال حکومت چلانے والے حسابات دینے میں ناکام رہے، مشاورت کا عمل شروع ہو سکا نہ جنرل کونسل کا اجلاس ہوا نہ وزارت سے معاملات فائنل شکل اختیار کر سکے، ملتان میں ہوپ کا دفتر بنا نہ کسی کا کوٹہ بڑھا۔ اکاونٹ کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل کرنے جنوبی پنجاب کے حج آرگنائزر کے حقوق کے تحفظ دفتر کے قیام مشاورتی عمل شروع کرنے اور تسلسل سے اے جی ایم کے انعقاد کے لیے مل کر کام کریں گے 19ستمبر کو یونائٹیڈ اور خدمت الائنس جنوبی پنجاب کے تعاون سے کلین سویپ کرے گا۔ ملتان میں ہونے والے طویل اجلاس کے بعد چیئرمین خدمت گروپ حاجی مقبول احمد چیئرمین یونائٹیڈ گروپ چوہدری عادل جنوبی پنجاب کے اسلم بھٹہ، عمران بھٹہ، اسلم وکیل، رفیق بھٹہ، چوہدری منور، سعید احمد ملک، چوہدری بشیر، اویس جمیل، حافظ شفیق کاشف، چوہدری پرویز حمید، چوہدری افضل، چوہدری طالب، میاں جبار انجم، غلام حسین میتلا کا ساتھیوں سمیت اعلامیہ۔ 3ایگزیکٹو ممبران کے لیے 3امیدوار دینے کا اعلان امیدوار وں کے لیے مشاورت جاری ہے آج تینوں امیدواروں کا اعلان کر دیں گے یونائٹیڈ خدمت الائنس کی وضاحت۔ 

ہوپ پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -