بھاشا ڈیم پر کام شروع، موجودہ حکومت 64ارب خرچ کر چکی، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

بھاشا ڈیم پر کام شروع، موجودہ حکومت 64ارب خرچ کر چکی، تفصیلات قومی اسمبلی میں ...

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) بھاشا ڈیم منصوبے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں جس کے مطابق بھاشا ڈیم پر سابق حکومتوں نے 86 ارب 68 کروڑ روپے خرچ کئے۔وزارت آبی وسائل نے تحریری جواب میں بتایا بھاشا ڈیم پر سابق حکومتوں نے 86 ارب 68 کروڑ روپے خرچ کئے،موجودہ حکومت نے اب تک 64 ارب روپے خرچ کیے ہیں،جن میں سے اراضی کے حصول پر 20 ارب، ڈیم کی تعمیر پر 43 ارب 80کروڑ روپے خرچ کئے گئے،امسال ڈیم کی تعمیر کیلئے 16 ارب، اراضی اور آباد کاری کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، چیف جسٹس کے فنڈ میں 12 ارب 63 کروڑ روپے جمع ہیں۔تحریری جواب میں کہاگیاکہ فنڈ میں سے واپڈا نے آج تک کوئی رقم وصول نہیں کی۔ ڈیم کیلئے 90 فیصد اراضی حاصل کر لی گئی ہے، تعمیر کا کام 7 اگست 2020 ء سے شروع ہو چکا ہے۔اسی طرح گزشتہ دس سال کے دورا ن سیلاب سے بچاؤ کے منصوبوں پر اخراجات کی تفصیلات بھی قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں جن کے مطابق 2010 سے 2020 تک سیلا ب سے بچاؤ کے منصوبوں کیلئے 7ارب 52 کروڑ روپے مختص کئے گئے۔ وزارت آبی وسائل کے مطابق دس سال کے دوران 5ارب 58 کروڑر روپے کے فنڈز جاری ہو سکے،پنجاب میں 2 ارب 7 کروڑ، سندھ میں 1ارب 78 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ تحریری جواب میں بتایاگیا کے پی کے 60 کروڑ 82لاکھ، بلوچستان میں 46 کروڑ 62 لاکھ روپے خرچ کئے گئے،گلگت بلتستان میں 11کروڑ 85 لاکھ، سابق فاٹا میں 30 کروڑ 99لاکھ روپے خرچ کئے گئے،آزاد کشمیر میں سیلاب سے بچاؤ کے منصوبوں پر 22 کروڑ 61 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

بھاشاڈیم تفصیلات

مزید :

صفحہ آخر -