شہباز شریف کی قیادت میں سات رکنی وفد اے پی سی میں شریک ہوگا‘ذرائع

شہباز شریف کی قیادت میں سات رکنی وفد اے پی سی میں شریک ہوگا‘ذرائع

  

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی قیادت میں وفد اپوزیشن جماعتوں کی 20ستمبر کو ہونے والے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اے پی سی میں نہیں جائیں گی بلکہ پارٹی صدر محمد شہبازشریف کی سربراہی میں سات رکنی اعلیٰ سطحی وفد شریک ہوگا۔ ذرائع کے مطابق لیگی وفد میں شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، ایاز صادق، احسن اقبال،مریم اورنگزیب اور امیر مقام شامل ہوں گے۔

شہباز شریف 

مزید :

صفحہ آخر -